مجھے کیمرا خریدنا تھا۔
میں کیمروں والی دکان پر چلا گیا۔ دکان میں کئی قسم کی کیمرے تھے۔
کچھ بڑے تھے،
کچھ چھوٹے تھے،
کچھ سادہ تھے،
کچھ بہت خوبصورت تھے،
کچھ سستے تھے جبکہ کچھ کی قیمت بہت زیادہ تھی۔ مختلف کمپنیوں اور برانڈز کے کیمرے میرے سامنے تھے۔
ایک کیمرہ سب سے الگ رکھا تھا۔ مجھے وہی پسند آیا۔ میں نے دکاندار سے قیمت پوچھی تو اس نے کہا:
"آپ اسے نہیں خرید سکتے۔ یہ آپ کے لئے نہیں ہے۔"
"پھر کس کے لیے ہے؟"
"یہ امیروں کا کیمرہ ہے۔ غریبوں سے سفید پوشی کی چادر اتارتا ہے۔"
Copied Form .......سیف الرحمن ادیؔب
No comments:
Post a Comment