Tuesday, July 16, 2019

آپ کے اعضاء کب ڈرتے ہیں..؟؟



1۔ معدہ(Stomach)
اس وقت ڈرا ہوتا ہے  جب آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ۔


2۔ گردے(Kidneys)  اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب آپ 24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے۔ 


3۔ پتہ( Gall bladder ) اس وقت پریشان ہوتا ہے جب آپ رات 11بجے تک سوتے نہیں  اور سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں 


4۔ چھوٹی آنت(small intestines ) اس وقت تکلیف محسوس کرتی ہے جب آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں اور باسی کھانا کھاتے ہیں ۔


5۔ بڑی میں آنت(Large intestine) اس وقت خوفزدہ ہوتی ہے جب زیادہ تلی ہوئی یا مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں


6۔ پھیپھڑے ( Lungs ) اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں جب آپ دھواں دھول سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں ۔


7۔ جگر(Liver) اس وقت خوفزدہ ہوتا ہے جب آپ بھاری تلی ہوئی خوراک اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں ۔


8۔ دل(Heart )  اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتا ہے جب آپ زیادہ نمکین اور کولیسٹرول والی غذا کھاتے ہیں


 9۔ لبلبہ(Pancreas ) لبلبہ اس وقت بہت ڈرتا ہے جب آپ کثرت سے مٹھائی کھاتے ہیں اور خاص کر جب وہ فری دستیاب ہو۔


10۔ آنکھیں(Eyes ) اس وقت تنگ آ جاتی ہیں جب اندھیرے میں موبائل اور کمپیوٹر پر ان کی تیز روشنی میں کام کرتے ہیں ۔


11۔ دماغ(Brain ) اس وقت بہت دکھی ہوتا ہے جب آپ منفی negative  سوچتے ہیں ۔


اپنے جسم کے اعضاء کا خیال رکھئے اور ان کو خوفزدہ مت کیجیئے۔ 

یاد رکھئے یہ اعضاء مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں