#ردی
ہمارے علاقہ شہر سے ذرا ایک طرف ہے۔ وہاں کوئی بڑا میڈیکل اسٹور نہیں ہے۔
کالج سے واپسی پر کچھ دوائیں لینی تھیں۔ اتفاق کی بات ہے کہ میری جیب میں پیسے بہت کم تھے اور دوائیں لینا لازمی تھا۔
میں نے میڈیکل اسٹور والے کو کہا:
"میں روزانہ یہاں سے گزرتا ہوں۔ آج دوائی دے دیں۔ پیسے کل لے لینا۔"
"ٹھیک ہے۔مگر کچھ گروی رکھوالو!"
میرے بستے میں اشتیاق احمد مرحوم کا ایک ناول موجود تھا۔ میں نے ناول آگے بڑھایا تو کہنے لگا:
"کوئی اچھی چیز گروی رکھواٶ! یہ تو بیس روپے کی ردی بھی نہیں ہے۔"
سیف الرحمن ادیؔب
No comments:
Post a Comment